
مصنوعی ذہانت سے لیس بنا پائلٹ کا فائٹر جیٹ: امریکہ نے اپنی فضائیہ کا مہلک ہتھیار متعارف کرا دیا
واشنگٹن: امریکہ نے اپنی اب تک کی سب سے جدید عسکری ٹیکنالوجی میں سے ایک ”فیوری“ کی رونمائی کر دی ہے، جو کہ ایک بغیر پائلٹ اور مصنوعی ذہانت سے لیس لڑاکا طیارہ ہے۔ یہ جدید ڈرون معروف دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ”انڈورل انڈسٹریز“ نے تیار کیا ہے۔
آفیشلی ”YFQ-44A“ کے نام سے جانا جانے والا یہ ڈرون امریکی فضائیہ کے ”کولیبریٹو کامبیٹ ایئرکرافٹ“ (CCA) پروگرام کا حصہ ہے۔ فیوری کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بغیر کسی انسانی پائلٹ کے خود پرواز کر سکتا ہے، یا جدید F-35 اور مستقبل کے F-47 جیسے پائلٹ والے طیاروں کے ساتھ مل کر بھی کارروائی انجام دے سکتا ہے۔
فیوری میں ”لیٹس“ نامی ایک جدید اے آئی سسٹم نصب ہے جو میدانِ جنگ کی صورتحال کا تجزیہ کرکے خطرات کی شناخت کرتا ہے، ٹکراؤ سے بچتا ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے مشن مکمل کرتا ہے۔ اس میں نہ کوئی کاک پٹ ہے اور نہ ہی روایتی کنٹرول سسٹمز۔ آپریٹرز صرف بنیادی احکامات دیتے ہیں جیسے ہدف چننا، کارروائی کی حکمت عملی طے کرنا، جبکہ بقیہ تمام فیصلے اے آئی سسٹم خود کرتا ہے۔
فیوری کو ایک عام طور پر دستیاب جیٹ انجن سے چلایا جاتا ہے، جس سے اس کی فی یونٹ لاگت 25 سے 30 ملین ڈالر تک رہتی ہے، جو کہ ایف-35 کی 400 ملین ڈالر فی یونٹ لاگت کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ اس کی ماڈیولر ڈیزائننگ کی بدولت ہتھیار، سینسرز یا دیگر نظام آسانی سے مشن کی ضرورت کے مطابق تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
فیوری کی زمینی آزمائشیں مئی 2025 میں شروع ہو چکی ہیں، جبکہ فضائی آزمائشیں اسی موسمِ گرما میں متوقع ہیں۔ امریکی فضائیہ کا منصوبہ ہے کہ یہ بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے دہائی کے اختتام سے پہلے فعال طور پر شامل کر لیے جائیں۔
انڈورل اس وقت جنرل اٹامکس کے ساتھ اس منصوبے میں حتمی شمولیت کے لیے مقابلے میں ہے، جس کا فیصلہ مالی سال 2026 میں متوقع ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے انڈورل کو پہلے ہی ڈرون ڈیفنس سسٹمز کے لیے 642 ملین ڈالر کا کانٹریکٹ دیا جا چکا ہے، جو اس ٹیکنالوجی اور کمپنی پر اعتماد کا اظہار ہے۔
تاہم فیوری جیسے اے آئی پر مبنی لڑاکا طیاروں کو مکمل طور پر جنگی میدان میں فعال کرنے کے لیے صرف جدید ٹیکنالوجی ہی نہیں، بلکہ امریکی دفاعی حکمتِ عملی میں بھی بنیادی تبدیلیاں درکار ہوں گی۔ یہ جدت نہ صرف عسکری میدان بلکہ عالمی طاقتوں کے درمیان توازن کو بھی نئے رخ پر لے جا سکتی ہے۔
More Stories
آتش فشاں کب پھٹے گا؟ سائنسدانوں نے پیشگوئی ممکن بنا دی
اسلام آباد: سائنسدان اب آتش فشاں کے ممکنہ دھماکے کی پیشگوئی درختوں کی سبزی سے کر سکتے ہیں! ایک نئی...
شمسی طوفانوں سے اسٹار لنک سیٹلائٹ کی عمر میں کمی: ناسا کی تحقیق نے انکشاف کر دیا
واشنگٹن: ناسا کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شمسی طوفان زمین کے مدار میں گردش کرنے والے...
عظیم الجثہ بلیک ہول 20 سال بعد نیند سے جاگ اٹھا، ماہرین فلکیات میں ہلچل
اسلام آباد: سائنس دانوں نے ایک ایسا شاندار فلکیاتی واقعہ ریکارڈ کیا ہے جو پہلے کبھی براہِ راست نہیں دیکھا...
زمین سے سونا لیک ہونے لگا، سائنسدان چکرا گئے
اسلام آباد: ایک حیران کن سائنسی تحقیق نے دنیا کو چونکا دیا ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین...
اٹھارہ کروڑ صارفین کا حساس ڈیٹا چوری، گوگل، فیس بک اور ایپل کے صارفین متاثر
اسلام آباد: عالمی سطح پر ایک بڑے ڈیٹا لیک اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں 18 کروڑ سے زائد...
بند آنکھوں اور اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت دینے والے لینس تیار
اسلام آباد: جدید سائنس اور ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر دیکھنے کی...
Average Rating