
عید پر من مانے کرایوں کے خلاف سندھ حکومت متحرک ، مہم کا آغاز
کراچی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں برداشت نہ کرنا پڑیں، اس مقصد کے تحت سندھ حکومت نے زائد کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے آئی جی سندھ، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور ٹریفک و ٹرانسپورٹ پولیس کے افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ عید کا موقع اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے، اور کسی کو عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال عید پر ہزاروں افراد اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں، اور اس دوران بعض ٹرانسپورٹرز بلاجواز کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔
سینئر وزیر نے ہدایت کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، جس میں بھاری جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔
Average Rating