
مچھلی ’ویجیٹیرین‘ ہے یا ’نان ویجیٹیرین‘؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا
اسلام آباد: زیادہ تر نان ویجیٹیرین کھانے والے (گوشت خور) افراد مچھلی کو اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسم کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔ مچھلی میں 35 سے 45 فیصد تک پروٹین پایا جاتا ہے، جب کہ اس میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو دل کی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ لیکن ویجیٹیرین افراد اس سے گریز کرتے ہیں۔
دیگر گوشت کی اقسام کے مقابلے میں مچھلی میں چکنائی کم ہوتی ہے اس لیے یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ وہ افراد جو مچھلی کھاتے ہیں ان کے بال عام طور پر گھنے، سیاہ اور تیزی سے بڑھنے والے ہوتے ہیں کیونکہ اومیگا-3 بالوں میں نمی کی کمی کو روکتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مچھلی ویجیٹیرین ہے یا نان ویجیٹیرین؟ اگرچہ مچھلی سمندری غذا (سی فوڈ) کے زمرے میں آتی ہے لیکن کچھ پودے اور گھاس بھی ’سی فوڈ‘ کہلاتے ہیں جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو الجھن ہوتی ہے۔
یاد رکھیں، مچھلی ایک جاندار ہے اس کی آنکھیں، دماغ اور دل ہوتا ہے۔ یہ محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انڈے دیتی ہے اسی لیے مچھلی کو نان ویجیٹیرین مانا جاتا ہے۔
تاہم بنگال میں ثقافتی لحاظ سے مچھلی کو ”ویجیٹیرین“ غذا کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو کہ ایک دلچسپ پہلو ہے۔
وہ لوگ جو ویجیٹیرین ہیں اور اومیگا-3 آئل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ جان لیں کہ مچھلی سے حاصل کردہ آئل بھی نان ویجیٹیرین ہوتا ہے کیونکہ یہ مچھلی کے جسمانی ٹشوز سے نکالا جاتا ہے۔ ایسے افراد کے لیے پودوں سے حاصل کردہ اومیگا-3 متبادل بہترین انتخاب ہے۔
More Stories
امریکا کے بیچ میں موجود 33 افراد پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک
اسلام آباد: دنیا بھر میں چھوٹے بڑے ممالک موجود ہیں مگر امریکا کے وسط میں واقع ایک انوکھا ملک ”مولوسیا“...
انڈونیشیا کے ساحل کے نیچے دفن ڈیڑھ لاکھ سال پرانا پراسرار شہر دریافت
جکارتہ: سائنس دانوں نے انڈونیشیا کے ساحل میں کے نیچے دفن ایک ایسی دریافت کی ہے جو ممکنہ طور پر...
بلاوا آئے تو کون روک سکے۔۔۔ جہاز نے حاجی کے بنا اڑنے سے انکار کردیا، پائلٹ بے بس
طرابلس: ارادہ مصمم اور نیت نیک ہو تو کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے۔ لیبیا کے عازم حج پر جانے...
شانگلہ میں انوکھی شادی: بیٹوں نے 90 سالہ والد کی شادی کرا دی
شانگلہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں ایک دلچسپ، چونکا دینے والا اور کسی حد تک غیر معمولی...
دس روپے ماہانہ پر انٹرن شپ؟ کمپنی کی پوسٹ نے سوشل میڈیا کو ہلا دیا
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ نے کمپنی کے انٹرن شپ کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے، جس...
تین سو لگژری کار، 38 پرائیویٹ جیٹس اور سونے کی 52 کشتیاں رکھنے والی یہ شخصیت کون ہے؟
بینکاک: دنیا میں کئی ارب پتی شخصیات موجود ہیں لیکن تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، جنہیں کنگ راما...
Average Rating