
اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین سکول پر وحشیانہ بمباری، 52 فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے پناہ گزین سکول پر وحشیانہ بمباری کی گئی ، فضائی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 52 افراد شہید ہو گئے، جن میں 33 فلسطینی وہ شامل ہیں جو یک اسکول میں پناہ لئے ہوئے تھے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق سکول میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جگہ مبینہ طور پر دہشت گردوں کے زیر استعمال تھی۔
اس کے علاوہ غزہ کے دیگر علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کئے گئے۔دوسری جانب قطر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر متفق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60 روزہ جنگ بندی شامل ہے، معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔معاہدے کے تحت 5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60 ویں روز رہا ہوں گے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجاویز مسترد کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں دوبارہ بمباری شروع کردی تھی۔غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
More Stories
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے
نیو دہلی: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں...
چینی تجزیہ کار نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنا دی
بیجنگ: سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کےنائب صدرپروفیسر وکٹرگائو نے لائیو پروگرام میں جنرل بچشی کی درگت بنادی کہا “جنرل بخشی آپ...
بنگلہ دیشی فوج نے استعفیٰ مانگا تو شیخ حسینہ کے آخری الفاظ کیا تھے؟
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے اقتدار سے علیحدگی کے آخری لمحات انتہائی ڈرامائی اور جذباتی...
چین نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے یوکرینی الزامات کی سختی سے تردید کردی
بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے یوکرین کی جانب سے عائد کیے گئے ان الزامات کی ’سختی سے تردید‘ کی...
یورپی یونین نے 150 ارب یورو کے نئے دفاعی فنڈ کی منظوری دے دی
برسلز: یورپی یونین نے یورپ کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے قرضہ اسکیم (سیف)...
’بھیک مانگو، انجن بناؤ‘ — بھارتیوں نے فائٹر جیٹ انجن ’کاویری‘ کیلئے چندہ مہم شروع کردی
نیو دہلی: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت، جسے خود کو خطے کی سپر پاور کے طور...
Average Rating