
‘میں نے اپنا آخری پیغام لکھ لیا تھا’ طوفان میں پھنسی پی آئی اے کی پرواز میں سوار عدنان صدیقی کا حیران کن انکشاف
Read Time:42 Second
لاہور : 2 روز قبل طوفان کا سامنا کرنے والی پرواز میں اداکار عدنان صدیقی بھی سوار تھے جنہوں نے پرواز کے اندر کی صورتحال بیان کی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی سے لاہور کی یہ پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں رہی اور شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد اور چیخ و پکار شروع کردی تھی تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا۔

انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کی اور اپنے جذبات کیپشن میں بتائے۔اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آخری الفاظ قلم بند کرلیے تھے، جو حادثے کے نتیجے میں آخری رسومات کے وقت پڑھ کر سنائے جاتے یا سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے۔
Average Rating