بلاوا آئے تو کون روک سکے۔۔۔ جہاز نے حاجی کے بنا اڑنے سے انکار کردیا، پائلٹ بے بس

Read Time:1 Minute, 7 Second

طرابلس: ارادہ مصمم اور نیت نیک ہو تو کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے۔ لیبیا کے عازم حج پر جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے لیکن پاسپورٹ میں مسئلہ آیا اور انہیں روک لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز نے 2 بار اڑان بھری لیکن فنی خرابی کے باعث اسے واپس لوٹنا پڑا۔

لیبیا کے عامرالمھدی منصور القذافی کی حیران کن داستان نے سب کو حیران کر دیا۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والے لیبیا کے عازم عامرالمھدی ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں کلیئرنس نہ ملی۔

اس دوران جہاز نے اڑان بھرلی جس کے بعد اچانک طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور اسے واپس لوٹنا پڑا۔ پائلٹ نے عامر کو بٹھانے سے انکار بھی کر دیا تھا۔ مگر مردِ مومن تو مایوس ہوا نہ ہی گھر لوٹا۔

عازم کا کہنا تھا کہ یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا، یہ پھر لوٹے گا۔ جہاز نے پھر اُڑان بھری لیکن دوبارہ مسئلہ آگیا،طیارے کو واپس اتار لیا گیا۔

بعد ازاں پائلٹ نے اس بار ہار مانتے ہوئے کہا کہ جب تک عامر نہیں جائے گا فلائٹ نہیں جائے گی۔

عامر المہدی بالاخر طیارے میں سوار ہوئے اور اس بار بغیر کسی فنی خرابی کے جہاز سعودی عرب میں لینڈ کرگیا۔

ویڈیو میں مہدی لباسِ احرام پہنے نظر آئے اور کہا کہ الحمد للہ! میں بیت اللہ پہنچ چکا ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ‘میں نے اپنا آخری پیغام لکھ لیا تھا’ طوفان میں پھنسی پی آئی اے کی پرواز میں سوار عدنان صدیقی کا حیران کن انکشاف
Next post ماہرہ خان کو دوسری شادی کیلئے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے ؟ جانئے