
ماہرہ خان کو دوسری شادی کیلئے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے ؟ جانئے
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں ماہرہ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ‘لَو گورو’ سمیت کئی موضوعات پر بات چیت کی۔
انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ ‘ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے’۔
اس کے علاوہ پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے ماضی کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ‘اس معاملے میں میری بھی غلطی تھی، مجھے چاہیے تھا کہ میں انہیں براہ راست پیغام دیتی، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی، مجھے شدید غصہ تھا اور اسی وجہ سے میں نے ٹوئٹ کردی تھی جو بعد میں تنازع بنی’۔
اپنی دوسری شادی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں دوبارہ شادی کرنے سے خوفزدہ تھی، مجھے ڈر تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا اور اپنے بیٹے اذلان کی فکر بھی تھی کہ وہ اس پر کیا ردِعمل دے گا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ، خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دوسری شادی کے لیے اذلان نے راضی کیا‘۔
ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ‘پہلے شوہر علی اور اس کی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں، میں خوش ہوں کہ میری وہ شادی ہوئی کیونکہ اس سے مجھے زندگی کی بہترین نعمت ملی اور وہ ہے میرا بیٹا اذلان’۔

واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لَو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔
More Stories
خود سے محبت کرنا سیکھو، یہی اصل خوبصورتی ہے، حمائمہ ملک
اسلام آباد: معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ خوبصورت محسوس کرنے کے لیے کسی خاص شخص...
عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے...
‘دعا کے پاپا’ نے سوشل میڈیا سے آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں
اسلام آباد: اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ’دعا کے پاپا’ عرف ارشد نے...
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے...
رجب بٹ باز نہیں آئے، بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش، سوشل میڈیا صارفین برہم
اسلام آباد: پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن...
’بڑھاپے میں ڈانس کرنے کا مزہ ہے‘، ہمایوں سعید کا مداحوں کے کمنٹس پر دلچسپ جواب
اسلام آباد: پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے اپنی فلم 'لو گرو' پر کیے جانے والے کمنٹس...
Average Rating