فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

Read Time:1 Minute, 30 Second

راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے پر تہران میں موجود ہیں، انہوں نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک ایران عسکری قیادت کی خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سرحدی سلامتی، دفاعی تعاون اور اقتصادی روابط پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران دفاعی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا جب کہ پاک ایران بارڈر کو معاشی خوشحالی کے زون میں تبدیل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے اتفاق رائے پایا گیا کہ ان اقدامات سے علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا، ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنائی اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ تینوں دوست ممالک ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ماہرہ خان کو دوسری شادی کیلئے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے ؟ جانئے
ثقافتی تبادلے کی لہر پر سوار پاکستانی طلبہ چین کی روایتی ڈریگن بوٹ کی بحالی میں پیش پیش Next post ثقافتی تبادلے کی لہر پر سوار پاکستانی طلبہ چین کی روایتی ڈریگن بوٹ کی بحالی میں پیش پیش