
پی ٹی آئی حکومت: قومی خزانے سے 129 کھرب غائب
پاکستان میں اس وقت عدم اعتماد کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ آج شام تک ملک میں ایک نئی حکومت کا راج ہو۔ اس وقت وزیراعظم عمران خان بھرپور طریقے سے عوامی سطح پر لوگوں کو احتجاج کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ اور وہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں پر مختلف الزامات بھی لگا رہے ہیں۔اس میں کچھ پر غداری کا الزام لگایا گیا تو کچھ پر کرپشن کا۔ الزامات کی تو بوچھاڑ ہے مگر خان صاحب اپنی جانب دیکھ ہی نہیں پا رہے۔
اس حوالے سے آپ کو بتاتے چلیں کہ خان صاحب کے وزیروں اور مشیروں پر تو کرپشن کے مختلف الزامات لگ رہے ہیں۔ یہ الزامات ان کی بیوی اور خاص کر ان کے ہمراہ فرح صاحبہ پر بھی لگ رہے ہیں۔ تحفے میں دیے گئے ہار کی کہانی الگ ہے۔
اس تمام بحث کے باوجود ایک اہم سوال ابھی موجود ہے۔ خان صاحب جب اپوزیشن پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہیں تو وہ رقم بھی بیان کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں روزانہ ایک سو ارب روپے کی کرپشن کی جاتی رہی ہے۔ وہ اور ان کے وزراء مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی پر بارہا یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اس رق۔ کا ذکر کرتے رہے۔
اگر اس کرپشن کے دعوے کو حقیقت تسلیم کر لیا جائے تو پاکستان سے روزانہ ایک سو ارب کے لحاظ سے ماہانہ تین ہزار ارب کی رقم بنتی ہے۔اسی طرح اگر خان صاحب کے دور کو دیکھا جائے تو ستمبر 2018 سے مارچ 2022 تک کل تریالیس مہینے بنتے ہیں۔ اگر اس کو مجموعی سطح پر دیکھا جائے تو یہ ایک سو انتیس کھرب کی خطیر رقم بنتی ہے۔
جی ہاں! مجموعی طور پر 129 کھرب۔
اب اس بات کا اندازہ تو الزام لگانے والوں کو ہوگا کہ آیا اس بات میں کوئی حقیقت ہی نہیں تھی یا پھر یہ کرپشن بدستور پی ٹی آئی دور میں بھی جاری ہے کیونکہ پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے تو واضح ہے کہ قومی خزانے سے 129 کھرب روپے غائب ہیں۔
Average Rating
2 thoughts on “پی ٹی آئی حکومت: قومی خزانے سے 129 کھرب غائب”
Leave a Reply Cancel reply
More Stories
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: سپر یم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے...
سکیورٹی خدشات ، شمالی وزیرستان میں کرفیو لگا دیا گیا
اسلام آباد: شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج اتوار کیلئے کرفیو لگا دیا گیا۔ انتظامیہ کو دہشت...
حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے، آرمی چیف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔...
بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ...
کیا 9 مئی پر کسی کا ادارے نے احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے...
190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا...
[…] پی ٹی آئی حکومت: قومی خزانے سے 129 کھرب غائب […]
[…] پی ٹی آئی حکومت: قومی خزانے سے 129 کھرب غائب […]