
پاکستان کے ’جے-35 اے‘ کا خوف، بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانے کی ٹھان لی
اسلام آباد: پاکستان کی فضائی قوت میں مسلسل اضافے اور جدید چینی جے 35اے لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی خوف اور دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے۔ دوسری جانب، پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
بھارت کی جانب سے اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو سونپی گئی ہے، جو نجی اور سرکاری اداروں سے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے درخواستیں طلب کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ ایک دفاعی مجبوری کے تحت لیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا کسی حد تک توڑ کیا جا سکے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ رواں ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی چار روزہ فضائی جھڑپ میں پاکستانی جے-10 طیاروں نے بھارتی رافیلز کو مؤثر جواب دیا۔ اس جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کا اعتراف نہ چاہتے ہوئے بھی بھارتی میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں کیا گیا۔
پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے اس جھڑپ کے بعد کہا کہ ’یہ ایک یکطرفہ فتح تھی، جہاں پاک فضائیہ نے 0-6 کے اسکور سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے۔‘
More Stories
قومی بجٹ 2025-26: معیشت کی راہ میں اُمید کی کرن یا چیلنجز کا سامنا؟
9 جون 2025 کو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کیا۔ یہ بجٹ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار؛ کیا کشیدگی کا خطرہ ٹل گیا؟
اسلام آباد: چار روزہ سرحد پار ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی اگرچہ...
فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے؟ ایک تاریخی اور عسکری جائزہ
فوجی رینکس اور عہدوں کا سلسلہ ہمیشہ سے ریاستی طاقت اور نظم و ضبط کی علامت رہا ہے۔ انہی میں...
بھارت کی پاکستان مخالف سازشیں! کیسے عسکریت پسند گروپ کو سپورٹ کرتاہے؟ تفصیلی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات !
اسلام آباد: پاکستان میں جاری سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز کی اصل جڑ بھارت کی مکاری ہے، مختلف رپورٹس میں یہ...
ساٹھ سال بعد بھارت کیخلاف قومی یکجہتی کا مظاہرہ قابل دید تھا
بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کا تاریخی دفاع: یکجہتی، قربانی اور قومی شعور کا تسلسل اسلام آباد: پاکستان اور...
آپریشن بنیان مرصوص: بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: ’آپریشن بنیان مرصوص‘’ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، اک فضائیہ کی جوابی...
Average Rating