
چین نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے یوکرینی الزامات کی سختی سے تردید کردی
بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے یوکرین کی جانب سے عائد کیے گئے ان الزامات کی ’سختی سے تردید‘ کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ چین روس کو مہلک ہتھیار، خصوصی کیمیائی اشیاء، گن پاؤڈر اور دفاعی صنعت کے اجزاء فراہم کر رہا ہے۔
یہ وضاحت چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے 27 مئی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران دی، جہاں انہوں نے یوکرینی انٹیلی جنس کے سربراہ اولیگ اِیواشچینکو کے حالیہ بیان کا جواب دیا۔ ایواشچینکو نے دعویٰ کیا تھا کہ بیجنگ روس کی کم از کم 20 دفاعی فیکٹریوں کو درکار اشیاء فراہم کر رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2025 کے اوائل تک روسی ڈرونز میں استعمال ہونے والے 80 فیصد اہم الیکٹرانک پرزے چینی نژاد ہوں گے۔
چینی ترجمان ماؤ نِنگ نے ان الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی مفروضوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا، ’چین کی پوزیشن یوکرین جنگ کے حوالے سے ہمیشہ سے واضح اور مستقل رہی ہے۔ ہم جنگ بندی کے قیام اور امن مذاکرات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ چین نے کبھی کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور دوہرے استعمال کی اشیاء پر سخت کنٹرول رکھا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو اس حقیقت کا بخوبی علم ہے، اور چین سیاسی چالاکیوں اور بے بنیاد الزامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
یوکرینی میڈیا کا کہنا پہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب چین اور روس کے باہمی تعلقات مزید گہرے ہو چکے ہیں۔ چین روس کو دوہرے استعمال کی اشیاء (dual-use goods) فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، جن کا استعمال دفاعی صنعت میں ہوتا ہے۔
اگرچہ چین خود کو اس جنگ میں ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے، مگر اس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر یوکرین کو اسلحہ فراہم کر کے جنگ کو مزید بھڑکانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ نیٹو نے چین کو روسی جارحیت کا ’فیصلہ کن معاون‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے 17 اپریل کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ چین براہِ راست روسی فوج کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، جو کہ پہلی بار یوکرین کی طرف سے اس نوعیت کا کھلا الزام تھا۔
چین کے صدر شی جن پنگ کے حالیہ دورۂ ماسکو کے دوران دونوں ممالک نے امریکا کی ’دوہری مزاحمت‘ کی پالیسی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
More Stories
بین الاقوامی ثالثی تنظیم عالمی نظم ونسق بہتر بنانے کےلئے ایک قانونی عوامی بھلائی کا ذریعہ ہے، چینی وزیر خارجہ
ہانگ کانگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم (آئی او میڈ)بہتر...
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے،سینئر رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی کا اعتراف
نیو دہلی: بی جے پی کے سینئررہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے...
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے بند کر دیئے
ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے بلاک ورک ویزا کوٹہ کو بند کر دیا ہے۔...
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے
نیو دہلی: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں...
چینی تجزیہ کار نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنا دی
بیجنگ: سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کےنائب صدرپروفیسر وکٹرگائو نے لائیو پروگرام میں جنرل بچشی کی درگت بنادی کہا “جنرل بخشی آپ...
بنگلہ دیشی فوج نے استعفیٰ مانگا تو شیخ حسینہ کے آخری الفاظ کیا تھے؟
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے اقتدار سے علیحدگی کے آخری لمحات انتہائی ڈرامائی اور جذباتی...
Average Rating