
بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانے کا بیان عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے دھمکی آمیز پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانے کا بیان عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے پھر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کیلئے اشتعال انگیز تقریر کی، تقریر اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے،بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانے کا بیان عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے کہا کہ بھارت عالمی عزائم سے پہلے اپنے ضمیر کا محاسبہ کرے، بھارت بیرون ملک قتل و غارت اور مداخلت میں ملوث ہے، ایسے میں اس کی جانب سے خود کو مظلوم ظاہر کرنا انتہائی منافقانہ طرز عمل ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ بھارتی حکومت کے نظریاتی پیروکاروں نے ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی مہمات، ہجوم کے ہاتھوں تشدد اور مذہبی منافرت کو معمول بنا دیا ہے، جو دنیا کی آنکھوں سے چھپ نہیں سکتا۔
پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرے، قوم پرستی کی سیاست سے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے، بھارت امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم کے بیانات افسوسناک مگر حیران کن نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا خطاب علاقائی طرزِ عمل اور عالمی عزائم کے تضاد کو نمایاں کرتا ہے، بھارتی قیادت واقعی عالمی احترام کی خواہاں ہے تو اسے پہلے خود احتسابی کی راہ اپنانی چاہیے، بھارتی حکومت کے نظریاتی حامیوں نے ہجوم کے تشدد کو معمول بنا دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انتخابی مہمات کے دوران جنگی جنون وقتی طور پر تالیاں بجوا سکتا ہے لیکن یہ امن اور خطے کے دیرپا استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
More Stories
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا...
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟
اسلام آباد: عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں...
جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ...
پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیے اور آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیے اور آذربائیجان جیسے...
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل، ملک بھر میں ’یومِ تکبیر‘ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی تجربات کو آج 27 برس مکمل ہو گئے ہیں اور قوم آج 28 مئی کو...
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحٰی 7 جون کو ہوگی
اسلام آباد: پاکستان کے کسی بھی شہر سے ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحج ذوالحجہ 29...
Average Rating