مری، لاہور سمیت مختلف مقامات پر آج بھی آندھی اور بارش کا امکان

Read Time:58 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد مری، گلیات، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں آندھی اور بارش جبکہ دیر، سوات،مالاکنڈ اور کرم میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post چین نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے یوکرینی الزامات کی سختی سے تردید کردی
Next post بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانے کا بیان عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان