ہوشیار! آج سورج ملک بھر میں آگ برسائے گا

Read Time:53 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی موسم گرم رہے گا، جبکہ آج سے 5 جون تک درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں لو چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

نواب شاہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری، سکھر میں 45، حیدرآباد میں 44 اور کراچی میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 41، پشاور 39 اور ملتان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ میں درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔

ادھر گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
Next post آگ سے نہ کھیلو، چین کا امریکا کو سخت انتباہ