انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

Read Time:41 Second

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد پر انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو شریک مجرم قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیشی عدالت نے جولائی اور اگست میں ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میں دائر مقدمے میں حسینہ واجد کو مرکزی منصوبہ ساز اور ذمہ دار قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے وقت جولائی و اگست 2024 میں تقریباً 1400 بنگلہ دیشی قتل ہوئے۔
قتل کے اس مقدمے میں ڈھاکہ کے سابق پولیس کمشنر حبیب الرحمن بھی شامل ہیں۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش پانچ اگست 2024 کو عوامی احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑ کر بھارت بھاگ گئی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی
Next post بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر