
کیا آپ اپنی شادی پر یہ ہیئر اسٹائل بنوائیں گی؟ دلہن کے انوکھے انداز کی ویڈیو وائرل
ممبئی: ایک ہیئر اسٹائلسٹ کی دلہن کے لیے بنائی گئی ”مچھلی ہیئر اسٹائل“ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔
ویڈیو اب تک 83 ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔
جب ذکر ہو شادیوں کا تو دلہن سب کی مرکز نگاہ ہوتی ہے لیکن اس بار معامہ کچھ مختلف ہوگیا جب توجہ دلہن پر نہیں بلکہ اُس کے ہیئر اسٹائل پر مرکوز رہی اور وہ بھی ایسے وجوہات کی بنا پر جن کی کسی کو توقع نہیں تھی۔
دہلی کے ہیئر اسٹائلسٹ رِشاَو تیواری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دلہن کو ”فِش ہیئر اسٹائل“ دیا ہے۔
ویڈیو میں دلہن کے بالوں کو اس انداز میں سنوارا گیا تھا جو کسی حد تک مچھلی سے مشابہ تھا لیکن ہیئر اسٹائلشٹ کی اس تخلیقی کوشش کو زہادہ پذیرائی نہ مل سکی اور مچھلی ہیئر اسٹائل ویورز کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکا۔
اگرچہ اس انداز میں محنت صاف نظر آ رہی تھی، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ اسٹائل متاثر کرنے کے بجائے الجھا دینے والا لگا۔
جو تخلیق دلہن کی شاندار نظر کو بڑھانے کے لیے کی گئی تھی، وہ غیر متوقع طور پر ایک مذاق بن گئی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد، ویوئرز کی جانب سے زیادہ تر کمنٹس مذاق اور تضحیک سے بھرے ہوئے تھے۔ ایک صارف نے بے ساختہ سوال کیا، ”صرف ایک سوال، کیوں؟“ جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں لکھا، “ایک ہیئر اسٹائل مچھلی بن گیا “
مذاق کا سلسلہ یہاں تک نہ رکا، ایک اور صارف نے کہا، ”اوشن میں ہے کیا شادی؟“ (کیا شادی سمندر میں ہو رہی ہے؟)۔
کمنٹس کی سیکشن فوراً ایک میم فیسٹ بن گئی، جہاں صارفین نے اس مچھلی ہیئر اسٹائل کو تخلیقی انداز میں چیلنج کرتے ہوئے مذاق بنایا۔
اگرچہ اس ہیئر اسٹائل کو وہ ستائش نہیں مل سکی جس کی ریشو تیواری نے توقع کی تھی، مگر یہ بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ انٹرنیٹ پر اس پربحث اب تک جاری ہے۔
More Stories
بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی: ایک ڈیوائس ہر عمر کے انسانوں میں کئی بیماریوں کا باعث بنے گی
اسلام آباد: بلغاریہ کی مشہور نابینا پیشگو بابا وانگا، جنہیں اکثر ’بلقان کی نوسٹرے ڈیمس‘ کہا جاتا ہے، دنیا کے...
ایران اسرائیل جنگ: ’خلائی مخلوق مدد کیلئے آرہی ہیں‘، خاتون کا انوکھا دعویٰ
اسلام آباد: دنیا ایک جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال سے پریشان ہے، تو...
’شادی وقت کا ضیاع‘: چینی شخص نے نوکری اور گھر بار چھوڑ کر غار میں بسیرا کرلیا
سچوان: چین کے صوبہ سچوان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ من ہینگ کائی نامی شخص نے دنیاوی ذمہ داریوں،...
گرل فرینڈ لاٹری کے اربوں روپے لے کر بھاگ گئی، نوجوان کے چھکے چھوٹ گئے
اسلام آباد: کینیڈا کے شہری لارنس کیمبل نے اپنی گرل فرینڈ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے،...
دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم شارک اپنا پیٹ بھرنے کیلئے کیا کھاتی تھی؟
اسلام آباد: دنیا کے سمندروں میں 3 سے 20 ملین سال تک ایک ایسا جاندار تیرتا تھا جو آج تک...
امریکا کے بیچ میں موجود 33 افراد پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک
اسلام آباد: دنیا بھر میں چھوٹے بڑے ممالک موجود ہیں مگر امریکا کے وسط میں واقع ایک انوکھا ملک ”مولوسیا“...
Average Rating