پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مزید 1 لاکھ 9 ہزار کا اضافہ

Read Time:1 Minute, 28 Second

اسلام آباد: ملک میں گدھوں کی تعداد مزید 1 لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے، جس کے بعد ملک میں موجود گدھوں کی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھوں 47 ہزار ہو گئی۔

ادارۂ شماریات نے ملک میں مختلف جانوروں اور مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق گزشتہ 1 سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 1 سال میں ملک میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بھینسوں کی کُل تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس 1 سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایزی پیسہ کاعیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے اہم قدم
Next post نئے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17,500 ارب روپے مقرر کیے جانے کا تخمینہ