
روس پر یوکرینی حملوں کا جواب دیا جائے گا،پیوٹن کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام
ماسکو / واشنگٹن: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی نیوکلیئر بمبار طیاروں اور پل پر حملوں کا جواب دینا ضروری ہوگا۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے، اور یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے خونریز تنازعہ بن چکا ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین امن نہیں چاہتا اور اس کی قیادت ایک “دہشت گرد تنظیم” بن چکی ہے، جسے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے پل پر حملے کو عام شہریوں کے خلاف قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پیوٹن سے ایک گھنٹہ 15 منٹ گفتگو ہوئی جس میں یوکرین حملے، ایران اور دیگر اہم معاملات پر بات ہوئی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ روس یوکرینی حملوں کے بعد جواب دینے پر غور کر رہا ہے۔
روس نے حالیہ دنوں میں یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ پیوٹن نے براہ راست بمبار طیاروں پر حملے کا ذکر تو نہیں کیا، لیکن روسی حکام نے مغرب پر بھی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے پیوٹن سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی بات کی اور دونوں اس بات پر متفق تھے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جا سکتے۔
روس اور امریکا کے پاس دنیا کے 88 فیصد نیوکلیئر ہتھیار ہیں، اور ان کی “نیوکلیئر ٹرائیڈ” (بمبار طیارے، زمینی میزائل، آبدوز میزائل) پر کوئی بھی حملہ سنگین تصور کیا جاتا ہے۔
More Stories
روس نے امریکہ کو ایران کیخلاف فوجی مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ دے دیا
ماسکو: روس نے امریکہ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21 جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل
تہران: ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے 21 جون کو وزرائے خارجہ...
ایران نے روس سے فوجی مدد نہیں مانگی، پیوٹن
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ تہران نے ماسکو سے کسی قسم کی فوجی مدد کی درخواست...
ایران مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے، مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے...
امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے...
ایران کی مسلسل میزائل بارش سے انٹرسپٹرز ختم ہونے لگے: امریکی انٹیلی جنس
واشنگٹن: امریکی جریدے ”وال اسٹریٹ جرنل“ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگرچہ اسرائیل نے ایران کے عسکری انفراسٹرکچر پر بڑے...
Average Rating