
عید الاضحیٰ کے روز بھی صہیونی فوج کی غزہ پر بمباری،24 گھنٹے میں مزید 70 فلسطینی شہید
غزہ: غزہ عید الاضحیٰ کے روز بھی ماتم کدہ بن گیا،اسرائیلی طیارے نےخان یونس اور غزہ سٹی پر بم برسا دئیے،عید کے روز ایک ماں دو بیٹوں سے محروم ہوگئی۔
اسرائیل نےانسانیت کا علامتی مظاہرہ کرنابھی گوارا نہ کیا،عیدالاضحی کےموقع پر بھی نہتے فلسطینوں پر بموں کی بارش کردی،نہ عید کی نماز کی مہلت نہ قربانی کا کوئی وسیلہ،مظلوم فلسطینیوں کیلئے صرف زندہ رہنا ہی چیلنج بن گیا۔
اہلی عرب اسپتال پربمباری سےچارصحافی شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹےمیں مزید سترفلسطینی شہید ہو گئے،شہدا کی مجموعی تعداد چون ہزار چھ سو ستتر ہوگئی۔۔
دوسری جانب خان یونس میں مجاہدین نےاسرائیلی فوج پرگھات لگا کرحملہ کردیا،اسرائیلی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی،اسرائیلی طیارے خان یونس کے اوپر نچلی پروازیں کرنے لگے۔
اسرائیلی طیاروں نےبیروت پر بھی بم برسا دیے،جنوبی بیروت میں کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا،لبنانی شہری عید کے روز بھی جنازے اٹھاتے رہے ۔
حماس کے عبوری سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کی امریکی پیشکش مسترد نہیں کی بات چیت کیلئے اب بھی تیار ہیں۔
More Stories
روس نے امریکہ کو ایران کیخلاف فوجی مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ دے دیا
ماسکو: روس نے امریکہ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21 جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل
تہران: ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے 21 جون کو وزرائے خارجہ...
ایران نے روس سے فوجی مدد نہیں مانگی، پیوٹن
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ تہران نے ماسکو سے کسی قسم کی فوجی مدد کی درخواست...
ایران مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے، مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے...
امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے...
ایران کی مسلسل میزائل بارش سے انٹرسپٹرز ختم ہونے لگے: امریکی انٹیلی جنس
واشنگٹن: امریکی جریدے ”وال اسٹریٹ جرنل“ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگرچہ اسرائیل نے ایران کے عسکری انفراسٹرکچر پر بڑے...
Average Rating