
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ، دونوں رہنمائوں کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے نوافل کی ادائیگی کی اور بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، ملکی ترقی و خوشحالی ، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کیلئے دعائیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِاعظم عیدالاضحی سعودی عرب میں گزار رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہو گی۔
More Stories
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر
واشنگٹن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔...
ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، سپریم کورٹ نے تینوں ججز کے تبادلوں کو درست قرار دے دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے تینوں ججز...
ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات ہوئی، جس میں مختصر ملاقات میں مختلف...
صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں...
Average Rating