
ہر جارحیت کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ
راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کرکے عیدالاضحیٰ جوانوں کیساتھ منائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے افسروں اورجوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی ، اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کےعزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مورچوں پر اپنے اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑاقومی فریضہ ہے۔
آرمی چیف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فارمیشن کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور جذبےکو خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں کے نقصان پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر بچوں ، خواتین اور بزرگوں کےخون کا بھرپور بدلہ لیا۔
جنرل عاصم نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو فوری جواب دینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں، کشمیریوں کی بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
More Stories
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر
واشنگٹن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔...
ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، سپریم کورٹ نے تینوں ججز کے تبادلوں کو درست قرار دے دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے تینوں ججز...
ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات ہوئی، جس میں مختصر ملاقات میں مختلف...
صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں...
Average Rating