
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ ، سلامتی ، ترقی کیلئے دعائیں ، صدر ، وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کی قوم کو مبارکباد
اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے ، چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
ملک بھر میں سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جا رہی ہے۔ نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔
دریں اثناء عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
صدر زرداری نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں قربانی، محبت،بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہو گا۔ ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کرپاکستان کو ایک عظیم اورخوشحال ملک بنانا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، قربانی اوراتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے۔ قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔بھارتی حملے پر قوم کا اتحاد دشمن کے لیے واضح پیغام تھا،عید کی خوشیوں میں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،ائیر چیف،نیول چیف نے بھی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبار کباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی،اتحاد اور غور و فکرکامقدس موقع ہے۔ اللہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔
More Stories
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر
واشنگٹن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔...
ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، سپریم کورٹ نے تینوں ججز کے تبادلوں کو درست قرار دے دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے تینوں ججز...
ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات ہوئی، جس میں مختصر ملاقات میں مختلف...
صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں...
Average Rating