
گزشتہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج وزیر خزانہ نے اکنامک سروے پیش کیا۔ اور عالمی معیشتوں کا سہارا لیتے ہوئے آج کانفرنس کی۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ہماری 6.5 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا ہم غریبوں کے ٹھنڈے چولہے چلانے آئے تھے۔ لیکن ہمیں تو ابھی تک کوئی چولہا چلتا نظر نہیں آیا۔ 45 فیصد غربت کی شرح پہنچ چکی ہے۔ اور گزشتہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ 3 سال کی مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لوگ معصومانہ سوال کرتے ہیں۔ اور لوگ معاشی طور پر یتیم ہوگئے ہیں۔ زراعت میں 13 فیصد گراؤٹ ہے اور مویشیوں کی گروتھ 40 فیصد بڑھی ہے۔ اور مال مویشیوں کی گروتھ اتنی کیسے ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال میں کوئی آسمانی آفت نہیں آئی جس کی وجہ سے فصلوں پر اثر پڑا ہو۔ اور ان کی کسان دشمنی پالیسی کی وجہ سے یہ کمی ہوئی ہے۔ 37 فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں لیکن ان کی کمر توڑ دی ہے۔ اور 37 فیصد لوگوں کے پاس بجلی کے بل کے پیسے نہیں ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں میں 8 فیصد گروتھ ہوئی ہے لیکن یہ بھی جھوٹ ہے۔ ہم گئے تو گروتھ 6 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد پر آگئی تھی۔ 3 سال کی مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد بنتی ہے۔ یہ کس قسم کی گروتھ ہے کہ سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے معاشی اہداف پورے نہیں کرسکی۔ اور ہمیں دکھایا جارہا ہے کہ یہ ملک سنوارنے آئے ہیں۔
More Stories
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، شکیل محمد خان صافی
فغان مہاجرین کے کمشنر خیبرپختونخوا کا فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے دفتر کے دورے کے موقع پر باہمی تعاون بڑھانے پر...
نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی...
ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ...
ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ...
سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی ، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے ہوں گے
کراچی: ماحول کی بہتری کیلئے سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی...
گلگت ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
گلگت: گلگت میں باراتیوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد...
Average Rating