امیگریشن پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہرے کئی ریاستوں تک پھیل گئے ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

Read Time:54 Second

اسلام آباد: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف لاس اینجلس سے شروع ہونے والے مظاہرے امریکا کی دیگر ریاستوں تک پھیل گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو آگ لگا دی ،اس کے علاوہ نیویارک، اٹلانٹا، کینٹکی، ڈیلاس اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرے کئے گئے۔

پولیس نے مظاہرین کیخلاف ربڑ بلٹ کا استعمال کیا جس سے مظاہرے کی کوریج کرتے آسٹریلوی صحافی لورین ٹوماسی ٹانگ پر لگنے سے زخمی ہو گئی۔

اس کے علاوہ پولیس نے 150 افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے جانے والوں میں امریکی میڈیا سی این این کا عملہ بھی شامل ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے لاس اینجلس میں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل گارڈز کے 2 ہزار اہلکاروں کے علاوہ امریکی فوج کے 700 اہلکار بھی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں عدالت سے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نان فائلرز کے لئے بڑی مشکل، بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز
Next post ’بڑھاپے میں ڈانس کرنے کا مزہ ہے‘، ہمایوں سعید کا مداحوں کے کمنٹس پر دلچسپ جواب