حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Read Time:34 Second

 اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کوئی شک نہیں حکومت پاکستان اورسعودی حکومت نے حجاج کو بہترین سہولیات مہیا کیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی، عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر پہلی پرواز سے پہنچنے والے حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 23 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Next post سونا مزید 600 روپے مہنگا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 52 ہزار 900 کا ہو گیا