اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ایک لاکھ ، 23 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Read Time:39 Second

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 717  پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا  جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی 21 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پی ٹی آئی کا کا بجٹ اجلاس میں شور شرابا، ڈیسک بجائے، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں
Next post حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی