بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 250 سے زائد افراد سوار تھے

Read Time:40 Second

احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گرگیا ہے جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 250 افراد شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے  لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرتے وقت طیارہ گرگیا جب کہ طیارے کے گرنے کے مقام پر دھواں بھی اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور  حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی ہے۔ 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی بیٹر بن گئے
Next post قومی بجٹ 2025-26: معیشت کی راہ میں اُمید کی کرن یا چیلنجز کا سامنا؟