بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 290 سے زائد افراد ہلاک

Read Time:1 Minute, 11 Second

احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ہلاکتیں 290 سے تجاوز کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر گیا ، طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔

ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جا رہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے بعد شہری علاقے میں گر گیا ، طیارے گرنے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی طیارے میں سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھا، برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام سے مکمل رابطے میں ہیں۔

طیارہ گرنے کے بعد دہلی سے احمدآباد جانے والی 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا۔ دوسری جانب ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post عالمی صنفی فرق رپورٹ 2025 میں پاکستان کی کارکردگی: ستون وار موازنہ
Next post بھارتی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافر کا بیان سامنے آگیا