
اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری، سالمیت کیخلاف کھلی خلاف ورزی ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف کھلی خلاف ورزی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اور اسرائیلی اقدامات عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
وزیر اعظم اور ترک صدر نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام فورمز پر قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ اور او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔
وزیر اعظم نے ترک صدر کو اسلامی تعاون یوتھ فورم کی جانب سے اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔
Average Rating