فوجی طاقت کا موازنہ ، ایران کو تعداد ، اسرائیل کو ٹیکنالوجی میں سبقت

Read Time:1 Minute, 39 Second

تہران: فوجی طاقت کا موازنہ ، ایران کو تعداد جبکہ اسرائیل کو ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل ہے۔

ایران کے پاس عددی طور پر اسرائیل سے زیادہ زمینی افواج اور بحریہ ہیں، جو فضائی طاقت اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اپنے مخالف سے برتر ہے۔ جبکہ اسرائیل فضائی طاقت اور جدید دفاعی نظام میں سبقت رکھتا ہے۔

2024 میں اسرائیل کا فوجی بجٹ 65 فیصد اضافے کے ساتھ 46.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، اس کے برعکس ایران کا فوجی بجٹ 10 فیصد کمی کے ساتھ 7.9 ارب ڈالر رہا۔

اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ میں چھٹا اور دنیا بھر میں پندرھواں بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہے، جس کے 66 فیصد ہتھیار امریکہ اور 33 فیصد جرمنی سے آتے ہیں۔ایران کے پاس 6,10,000 فعال فوجی ہیں جن میں 3,50,000 فوج، 1,90,000 پاسداران انقلاب ، 18,000 بحریہ، 37,000 فضائیہ اور 15,000 فضائی دفاع کے اہلکار شامل ہیں۔

اس کے مقابلے میں اسرائیل کے پاس 1,69,500 فعال اہلکار ہیں، جن میں 1,26,000 بری فوج، 9,500 بحریہ اور 34,000 فضائیہ سے منسلک ہیں۔ اسرائیل کا ریزرو فوجی نظام زیادہ وسیع ہے ۔

4,65,000 اہلکاروں کے ساتھ۔ ایران کے پاس 10,513 ٹینک، 6,798 توپیں، اور 640 سے زائد بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں۔ اسرائیل کے پاس 400 ٹینک ، 530 توپیں اور 1,190 بکتر بند گاڑیاں ہیں ۔ایران کے پاس 312 لڑاکا طیارے اور IRGC کے پاس اضافی 23 طیارے ہیں ، اسرائیل کے پاس 345 لڑاکا طیارے اور 43 اٹیک ہیلی کاپٹرز ہیں۔

اس کے علاوہ ایران کے پاس 17 آبدوزیں، 68 پیٹرول بوٹس، 7 کورویٹس اور 12 لینڈنگ شپس ہیں، جبکہ اسرائیل کے پاس 5 آبدوزیں اور 49 پیٹرول بوٹس ہیں۔ایران کے پاس 12 اقسام کے شارٹ اور میڈیم رینج بیلسٹک میزائل ہیں، جن میں سے کچھ میزائل 2,000 کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔اسرائیل کے پاس چار اقسام کے میزائل ہیں جن میں جیرکو-3 کی رینج 6,500 کلومیٹر تک ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ، ایرانی حکام
Next post بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک