ون ڈے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف ، پوری اننگز میں 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم

Read Time:42 Second

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کیلئے نئے قوانین متعارف کرا دیئے۔

نئے قانون کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔ 35 ویں سے 50 ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

آئی سی سی نے کنکشن پروٹوکولز میں بھی تبدیلی کی ہے جس کے مطابق ٹیمیں میچ ریفری کو میچ شروع ہونے سے قبل مخصوص رولز کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل کے نام لکھ کر دیں گی۔

خیال رہے ون ڈے کرکٹ میں میں نئے قوانین کا اطلاق 2 جولائی جبکہ ٹیسٹ میچز میں 17 جون سے ہو گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو پوری طاقت سے جواب دینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ
Next post ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کی مدد کرنے سے انکار