ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کی مدد کرنے سے انکار

Read Time:46 Second

واشنگٹن: اسرئیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 2 اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کیخلاف جنگ اور جوہری پروگرام کو ختم کرنے ​​میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہو جائے، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کواسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ گفتگو میں ضرورت پڑنے پر ایران کیخلاف کارروائی میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس کی تردید کی ہے۔

ایک دوسرے امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے امریکا سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے لیکن فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غور نہیں کر رہی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ون ڈے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف ، پوری اننگز میں 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم
Next post گلگت ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق