ایران نے اسرائیل سے بڑی جنگ کی تیاری کرلی

Read Time:56 Second

تہران: ایران نے اسرائیل سے بڑی جنگ کی تیاری کرلی۔ ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگ انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری کے لیے مساجد، اسکولز اور سب وے کو پناہ گاہوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان سہولتوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا تاکہ شہری بروقت پناہ لے سکیں۔ اس کے علاوہ، کئی روز کے راشن کا انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ جنگ کی صورت میں شہریوں کو خوراک کی کمی نہ ہو۔

یہ اقدامات ایران کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل، ایران نے اسرائیل کے ایک اعلیٰ عسکری کمانڈر کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اس کے علاوہ، ایران نے روسی ماہرین کو جدید فضائی دفاعی نظام کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سندھ میں شاپنگ بیگز پر پابندی ، خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے ہوں گے
Next post ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن قائم ہو گا،امریکی صدر