حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے، آرمی چیف

Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا اختتام ہو گیا،8ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا انعقاد 14 سے 18 اپریل تک کھاریاں گیریژن میں کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ مشق پیشہ ورانہ صلاحیت اور عسکری حکمتِ عملی کا بہترین امتزاج ہے، حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا،60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں میں اضافہ اور تجربات کا تبادلہ تھا۔پاک فوج کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکہ اور ازبکستان نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے مبصرین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف نے شرکاء میں انفرادی و اجتماعی انعامات بھی تقسیم کیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
Next post اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے