ایران نے اسرائیل پر مزید 100 میزائل داغ دیئے ، حیفا پاور پلانٹ میں آتشزدگی ، 7 ہلاک ، سیکڑوں زخمی

Read Time:40 Second

تہران: ایران نے اسرائیل پرایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے 100 سے زائد میزائل داغ دیئے جس میں 7 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

حملے کے بعد حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ، حیفا پر حملے کے بعد وسطی اسرائیل میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ، ایرانی ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا کر اسرائیلی حدود میں داخل ہو گئے۔

ادھر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں نئے طریقے استعمال کیے گئے ، آپریشن سچا وعدہ 3 اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس میں وزارت خارجہ کے عملے سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پیٹرول 4روپے 80پیسے،ڈیزل 7روپے95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
Next post ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی