پیٹرول 4روپے 80پیسے،ڈیزل 7روپے95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

Read Time:47 Second

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے 80پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت258 روپے43پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے95پیسے کااضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت262روپے59پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

دوسری جانب مارچ 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں1.15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 140.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت 138.5 ارب روپے رہی تھی ۔

مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 1.6 ارب روپے یعنی 1.15 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد امن قائم ہو گا،امریکی صدر
Next post ایران نے اسرائیل پر مزید 100 میزائل داغ دیئے ، حیفا پاور پلانٹ میں آتشزدگی ، 7 ہلاک ، سیکڑوں زخمی