تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی ، مزید 2 ایجنٹ گرفتار ، بارودی مواد ، دیگر آلات برآمد

Read Time:43 Second

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے کارروائی کرکے موساد کی ڈرون بنانے والی فیکٹری کا پتہ لگا کر مزید دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کر لیے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے بتایا کہ ان دو افراد کو تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق 3 منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

واضح رہے اتوار کے روز ہی صوبہ البرز کی ساوجبلاغ کاؤنٹی میں موساد کے 2 دیگر ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی6 کی سربراہی پہلی بار ایک خاتون کے سپرد
Next post ویمنز ورلڈ کپ 2025 شیڈول جاری: پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو میں ہوں گے