ویمنز ورلڈ کپ 2025 شیڈول جاری: پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو میں ہوں گے

Read Time:52 Second

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ کا آغاز 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا یکم اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے نیوٹرل وینیو کولمبو میں کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے شیڈول میچز

2 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

5اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بھارت (ہائی وولٹیج مقابلہ)

15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

18اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

21 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

24 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا (آخری گروپ میچ)

آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کولمبو یا بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کرنے والی ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ شائقین کی نظریں 5 اکتوبر کے پاک بھارت ٹاکرے پر مرکوز ہیں، جسے ورلڈ کپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی ، مزید 2 ایجنٹ گرفتار ، بارودی مواد ، دیگر آلات برآمد
Next post تل ابیب میں ایرانی حملے میں نقصان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا