
اب تک کی کارروائیاں صرف وارننگ تھی، اصل آپریشن ابھی باقی ہے، جنرل عبدالرحیم
Read Time:34 Second
تہران: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اب تک کی کارروائیاں صرف وارننگ تھی، اصل آپریشن ابھی باقی ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ تل ابیب اور حیفا کے رہائشی اپنی جان بچانے کے لیے ان علاقوں کو چھوڑ دیں، ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں 300 صحافی شہید کیے، اسرائیل نے سچ کی آواز دبانے کیلئے تہران میں ایرانی نشریاتی ادارے پر بھی حملہ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
Average Rating