ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Read Time:56 Second

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار بنانے کا باعث بنے گی۔

ادھر کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں جزوی طور پر پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ عوام سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21 جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل
Next post ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، سپریم کورٹ نے تینوں ججز کے تبادلوں کو درست قرار دے دیا