ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کردی، امریکی صدر کا دعوی

Read Time:55 Second

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو سنگین نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایران کی تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملے “کامیاب ترین” ثابت ہوئے اور فردو جوہری پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا امریکی آپریشن کا بنیادی ہدف تھا تاکہ جوہری خطرے کو روکا جا سکے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “ہم نے ایک ٹیم کے طور پرکام کیا اور نتیجہ واضح ہے۔”

خطاب میں خبردار کیا گیا کہ اگرایران نے بازنہ آیا تو امریکہ مزید حملوں کے لیے تیار ہے، ایران گزشتہ 40 سال سے “امریکہ مردہ باد” کے نعرے لگا رہا ہے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی روش بدلے۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، عالمی برداری کی جانب سے فریقین سے تحمل کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نیشنز کپ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے Next post ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا اعلان