ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا اعلان

Read Time:42 Second

تہران: ایران نے امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا تھوڑا انتظار کرے، حملوں کی سزا بھگتے گا۔ مشرق وسطی میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا، یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا۔

علاوہ ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا ہے کہ امریکا جنگ میں اپنے نقصان کیلئے داخل ہو گیا، امریکا کو پہنچنے والا نقصان ایران سے کہیں زیادہ ہو گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ امریکی حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کردی، امریکی صدر کا دعوی
Next post امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ ، متعدد زخمی