امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ ، متعدد زخمی

Read Time:36 Second

تہران: ایران نے امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر دیا جس کے بعد تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وسطی علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جبکہ حیفا پر بھی متعدد ایرانی میزائل گرے ہیں۔ حملوں میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب 30 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا اعلان
Next post خلیج میں ایران کے نشانے پر موجود امریکی فوجی تنصیبات، کون کون سے ملک لپیٹ میں آئیں گے؟