قومی سلامتی کمیٹی نے ایران پر حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قراردادوں، عالمی قوانین اوریواین چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیدیا

Read Time:1 Minute, 0 Second

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے ایران پر حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قراردادوں،عالمی قوانین اوریواین چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،شرکا نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے کشیدگی میں اضافہ بڑے تنازع کو جنم دے سکتاہے۔

کشیدگی میں اضافہ بات چیت اور سفارتکاری کے امکانات کومعدوم کررہا ہے،قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے حق دفاع کی مکمل تائید کی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے متعلقہ فریقین سے قریبی روابط رکھنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا،خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کی توثیق کی گئی ۔

کمیٹی نے یواین چارٹر اور سفارتکاری کے ذریعے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کامطالبہ کیا،عالمی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری یقینی بنانے پر زوردیا گیا۔

کمیٹی نے ایرانی حکومت اورایرانی عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کااظہاربھی کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
Next post ایران نے قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیے