پاکستان اسکواش ٹیم ایشین ڈبلز چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

Read Time:48 Second

اسلام آباد: پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل قومی جوڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے پہلا گیم سخت مقابلے کے بعد 11-10 سے گنوا دیا، تاہم ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور پاکستان کی جیت کا اسکور دس گیارہ، گیارہ نو اور گیارہ نو رہا۔

قومی ٹیم کی اس جیت سے ایشین اسکواش میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

اب جمعرات کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، جسے شائقین ایک بڑے اور سنسنی خیز ٹاکرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کھیلتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
Next post عمران خان سے ملاقات کی درخواست ، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ، چیف جسٹس سے رجوع کریں ، جسٹس منصور