
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
Read Time:38 Second
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئئے 350 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی۔
بینک کے مطابق قرض کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا اور ان کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ رقم ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت استعمال کی جائے گی، جس کا ہدف پاکستان بھر میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے قابل بنانا ہے۔
بینک نے اعلامیے میں کہا ہے کہ قرض کی کل رقم 350 ملین ڈالر ہے۔ اس میں 300 ملین ڈالر کا پالیسی بیسڈ لون شامل ہے۔ جبکہ 50 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی جو خواتین کی مالیاتی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔
Average Rating