
عمران خان سے ملاقات کی درخواست ، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ، چیف جسٹس سے رجوع کریں ، جسٹس منصور
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
علی امین گنڈا پور اور لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ کا آشیرباد چاہتے ہیں، آپ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا سکتے ہیں۔ جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین ہیں ، جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری باربار کی درخواست کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے۔
Average Rating