پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کر سکیں گے

Read Time:1 Minute, 4 Second

اسلام آباد: پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کر سکیں گے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کی گئی ہے، اس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 100ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آخر کار پا کستانی پا سپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے، پاکستانی پاسپورٹ پر اب کئی ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول سہولت دستیاب ہے، جس سے عالمی سفر نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔

پا کستانی پا سپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت حاصل کر سکیں گے،ڈی جی پاسپورٹس نے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دی ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی، پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2025 ء کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، دوسرے نمبر جاپان اور جنوبی کوریا، تیسرے نمبر پریورپی ممالک ڈنمارک، فرانس، فن لینڈ، جرمنی، آئیر لینڈ، اسپین اور اٹلی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نظر ثانی درخواستیں منظور،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم
Next post پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم