پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم

Read Time:39 Second

لاہور: سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے صحت کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی۔

تمام سرکاری اسپتالوں کو 30 جون سے قبل واجبات کلیئر کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کے مطابق 30 جون کے بعد سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔

30 جون کے بعد سرکاری اسپتالوں میں فری علاج کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نئی پالیسی دیں گی۔

اسٹیٹ لائف صحت کارڈ کے سربراہ ڈاکٹر نور الحق کے مطابق اسپتالوں میں فری ادویات کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے گی۔ جبکہ سرکاری اسپتالوں میں جگر ٹرانسپلانٹ اور ڈائیلیسز کی سہولت صحت کارڈ پر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں لوگوں کو صحت کارڈ کی تمام سہولیات دستیاب رہیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کر سکیں گے
Next post سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی