
لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، درخواست میں خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ بیٹی کو جہیز دینا ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے اور والدین جتنی بھی استطاعت رکھتے ہوں وہ بیٹی کو جہیز لازمی دیتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ طلاق دینا بنیادی طور پر شوہر کا حق ہوتا ہے اور طلاق کی صورت میں شوہر حق مہر اور تحائف کی واپسی کا تقاضا کرنے کے حق سے محروم ہو جاتا ہے۔
عدالت کے مطابق طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔
عدالت نے قراردیا کہ محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیاجا سکتا۔ حق مہر کی رقم کو خاتون کے لیے ایک سکیورٹی تصور کیا جاتا ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حق دار ہے۔
More Stories
یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان کا بھارتی جارحیت کے خلاف بڑا اعلان، شہید مساجد کی دوبارہ تعمیر کا عزم
سرینگر / مظفرآباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے...
ماہرین صحت کانئی نسل کوتمباکونوشی سے بچانے کیلئے ٹیکسز میں اضافے پر زور
اسلام آباد: بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف...
ہلالِ احمر پاکستان کے زیرِ اہتمام ورلڈ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ ڈے کے موقع پر ‘پروقار تقریب کا انعقاد
اسلام آباد: ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام ورلڈ ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ...
کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
کراچی:کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد...
لاہور کے علاقے والٹن میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی
لاہور: شہر کے مصروف علاقے والٹن میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ نے...
مشعال ملک کامرکز اہل حدیث راوی روڈ کا دورہ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد: چیئرمین پیس اینڈ کلچر اور کشمیری حریت پسند رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کامرکز اہل...
Average Rating